بھٹکل:31/مارچ(ایس اؤنیوز)ہیومیانٹرین ریلیف سوسائٹی (ایچ آر ایس )بھٹکل کی طرف سےحادثات اور آفاقی آفتوں کے دوران کس طرح متاثرین کوامداد بہم پہنچائی جائے اور کس طرح تحفظاتی اقدامات کریں اس تعلق سے نوجوانوں کے لئے جامعہ آباد روڈ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول ہال میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ میں ایچ آر ایس منگلورو زون کے لیڈر امیر صدیق کدرولی، سلیم بولنگڈی اور منیب احمد نے نوجوانوں کی رہنمائی کی۔
افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مصطفیٰ مجاہد نے کہاکہ انسانی خدمت اپنی جگہ ایک اہمیت رکھتی ہے اس میں ذات پات، دین دھرم نہیں دیکھا جاتا، کسی تفریق اور تعصب سے کام لئے بغیر ہرانسان کی خدمت کی جاتی ہے ، دین اسلام بھی اسی انسانی فکر کو پیش کرتاہے۔ ایچ آر ایس لیڈر امیر صدیق نے حادثات اور آفات کے دوران کس طرح کے حفاظتی اقداامات کریں، آفاقی حادثات کے دوران وغیرہ مشکلات میں پھنسے انسانوں کی کیسے حفاظت کرنی چاہئے جیسے کاموں پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں ایچ آر ایس نے ریاست بھر میں 15سے زائد مقامات پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھٹکل میں منعقد ہونے والا یہ 16واں ورکشاپ ہے۔ ایسے ورکشاپ میں نوجوانوں کو فرسٹ ایڈ، رسی باندھنے کا طریقہ، سانپ کاٹنے پر کیسے فوری حفاظتی اقدام اور طبی امداد اور دیگر محافظاتی اشیاء کے متعلق تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ ایچ آر ایس بھٹکل شاخ کے لیڈر مولانا سید زبیر ایس ایم نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل ایچ آر ایس کی طرف سے آفاقی حادثات اور دیگر موقعوں پراول وقت میں متاثرین کے در تک پہنچ کرامداد پہنچاکر انہیں راحت دینے کے کئی کام انجام دئیے جارہے ہیں۔ صحافی محمد رضا مانوی ، سلیم بولنگڈی ڈائس پر موجود تھے۔ قمر الدین مشائخ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے شکریہ اداکیا۔